اسلام
بہترین لوگوں کی نشانیاں

بہترین لوگوں کی نشانیاں
رسولِ اکرم ، نُورِمُجَسَّم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :
خِیَارُ اُمَّتِی فِیمَا اَنْبَأَنِی الْمَلَاُ الْاَعْلٰی لَقَوْمٌ یَضْحَکُونَ جَہْرًا فِی سَعَۃِ رَحْمَۃِ رَبِّہِمْ وَیَبْکُونَ سِرًّا مِنْ خَوْفِ شِدَّۃِعَذَابِ رَبِّہِمْ وَیَذْکُرُونَ رَ بَّہُمْ بِالْغَدَاۃ وَالْعَشِیِّ
یعنی : فرشتوں نے جو مجھے بتایا اس کے مطابق میری امت میں بہترین لوگ وہ ہیں جو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت کی وسعت دیکھ کر لوگوں کے سامنے خوب خوش ہوتے ، اللّٰہعَزَّوَجَلکے خوف کی شدت کی بناء پر چھپ کر روتے اور صبح وشام اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرتے ہیں ۔(شعب الایمان، باب فی الخوف، ۱/ ۴۷۸، حدیث :۷۶۵)