ائمۂ اربعہ اورمذاہب ِ اربعہ حق ہیں:
ائمۂ اربعہ اورمذاہب ِ اربعہ حق ہیں:
ایک بزرگ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا بیان ہے،میں نے خواب میں اپنے آپ کو جنت میں پایا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ اس کے درمیان
ایک نورانی ستون ہے۔اس کی چاروں سمتوں میں چار افراد ہیں جو چار زنجیروں سے اسے اپنی اپنی طرف کھینچ رہے ہیں لیکن وہ اتنی مضبوطی کے ساتھ اپنی جگہ پر قائم ہے کہ ذرہ برابرحرکت نہیں کرتا۔ میں نے کہا:”کتنے تعجب کی بات ہے! اگر یہ لوگ ایک ہی سمت سے کھینچتے تو ان کو آسانی ہوتی۔” پھر میں نے ایک فرشتے سے اس کے متعلق پوچھاتو اس نے بتایا: ”یہ ستون دینِ اسلام ہے اوریہ چار زنجیریں مذاہب ِ اربعہ (یعنی حنفی ،شافعی، حنبلی، مالکی) ہیں اور جو حضرات اس کو کھینچ رہے ہیں وہ ائمۂ اسلام ہیں: حضرت سیِّدُناامام محمد بن ادریس شافعی ، حضرت سیِّدُناامام مالک بن انس،حضرت سیِّدُنا امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت اورحضرت سیِّدُنا امام احمد بن حنبل رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین۔ جس بات پریہ متفق ہو جائیں وہ فرض ہے،ان کے اقوال حق ہیں اوران کا اختلاف مسلمانوں کے لئے رحمت ہے۔”
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن