واقعات

گورنر بننے سے انکارکردیا

گورنر بننے سے انکارکردیا

حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے مجھے بلایا تا کہ کسی علاقے کاگورنر مقررفرمائیں ، لیکن میں نے گورنربننے سے اِنکارکر دیا تو امیرالمؤمنین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے فرمایا : ’’کیاآپ گورنری کو ناپسندجانتے ہیں حالانکہ آپ سے بہتر شخص حضرت یوسف (عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام)نے اس کا مطالبہ کیا تھا ؟ ‘‘ میں نے عرض کی :
’’حضرت سیِّدُنا یوسفعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلاماللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے نبی اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے نبی کے بیٹے تھے جبکہ میں ابوہریرہ اُمَیَّہ کی اولاد ہوں ، میں بغیر علم کے کوئی بات کہنے اوربغیر عدل واِنصاف کے فیصلہ کرنے ، پیٹھ پر کوڑے مارے جانے ، مال چھینے جانے اور بے عزت کئے جانے سے ڈرتا ہوں ۔ (مصنف عبدالرزاق جامع معمر بن راشد ، باب الامام راع ۱۰/ ۲۸۴ ، رقم : ۲۰۸۲۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!