اعتکاففرض علوم

کیا بیہوش ہونے سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟ اگر معتکف کو احتلام ہو جائے تو کیا اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟فنائے مسجد کسے کہتے ہیں ، اور کیا معتکف فنائے مسجد میں جا سکتا ہے؟

سوال: کیا بیہوش ہونے سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟⛱️🟪❣
جواب: اگر اس طرح بے ہوش ہوا کہ بیہوشی لمبی ہو گئی جس کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پایا یا بیہوشی کی وجہ سے روزہ ٹوٹ گیا تو پھر اعتکاف بھی ٹوٹ جائے گا ، اور اگر بیہوشی کی وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹا یا روزہ نہیں چھوٹا تو پھر اعتکاف بھی نہیں ٹوٹے گا۔(فتاویٰ عالمگیری بہارِ شریعت)📚🌹

سوال: اگر معتکف کو احتلام ہو جائے تو کیا اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟
جواب: نہیں ٹوٹے گا۔(فتاویٰ رضویہ)
❥➻•─────────•➻❥
سوال: کیا معتکف نماز جنازہ ادا کرنے یا مریض کی عیادت کرنے کے لیے سنتِ اعتکاف میں مسجد سے باہر نکل سکتا ہے؟
جواب: نہیں نکل سکتا ، اگر نکلے گا اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔(فتح القدیر) ⊡🎆

سوال: فنائے مسجد کسے کہتے ہیں ، اور کیا معتکف فنائے مسجد میں جا سکتا ہے؟🌸🕌
جواب: مسجد سے ملی ہوئی وہ جگہ جو مسجد کی ضروریات کے لیے وقف کی گئی ہو فنائے مسجد کہلاتی ہے۔ جیسے وضو خانہ ، غسل خانہ ، امام اور مؤذن کا کمرہ ، نمازیوں کے جوتے اتارنے کی جگہ وغیرہ۔ معتکف فنائے مسجد جاسکتا ہے ، اس سے اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹتا اگرچہ بلا ضرورت جائے۔(فتاویٰ رضویہ)🏵️

سوال: کیا معتکف بغیر عذر(یعنی شرعی طبعی حاجت کے علاوہ) بھول کر مسجد سے باہر نکل جائے تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟💛•••🟨•••⭐
جواب: معتکف بغیر عذر کے مسجد سے بھول کر نکلے یا جان بوجھ کر نکلے دونوں صورتوں میں اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔
البتہ بلا عذر جان بوجھ کر مسجد سے نکلنے کی وجہ سے معتکف گنہگار بھی ہو گا۔)فتاویٰ عالمگیری)⁦ ⁦⁦⁦⁦⁦🧡

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!