عقائد

ملائکہ کا بیان

فرشتے اللہ کے ایماندار، مکرّم (۱) بندے ہیں جواس کی نافرمانی کبھی نہیں کرتے ہیں۔ ہر قسم کے گناہ سے معصوم ہیں۔ ان کے جسم نورانی ہیں، اور وہ نہ کچھ کھاتے ہیں ،نہ پیتے ہیں۔ ہر وقت اللہ تعالیٰ کی عبادت میں ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ قدرت دی ہے کہ وہ جو شکل چاہیں اختیار کریں۔ وہ جدا گانہ کاموں پر مقررہیں۔ بعضے جنّت پر، بعضے دوزخ پر، بعضے آدمیوں کے عمل لکھنے پر، بعضے روزی پہنچانے پر، بعضے پانی برسانے پر، بعضے ماں کے پیٹ میں بچہ کی صورت بنانے پر، بعضے آدمیوں کی حفاظت پر ،بعضے روح قبض کرنے پر ،بعضے قبر میں سوال کرنے پر، بعضے عذاب پر، بعضے رسول علیہ السلام کے دربار میں مسلمانوں کے درود و سلام پہنچانے پر، بعضے انبیاء علیہم السلام کے پاس وحی لانے پر ۔
ملائکہ کو اللہ تعالیٰ نے بڑی قوت عطا فرمائی ہے وہ ایسے کام کر سکتے ہیں جسے لاکھوں آدمی مل کر بھی نہیں کر سکتے ۔ ان میں چار فرشتے بہت عظمت رکھتے ہیں۔ حضرت جبرائیل، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل، حضرت عزرائیل علیہم السلام۔

سوالات

سوال: کیا فرشتے دیکھنے میں آتے ہیں؟
جواب: ہمیں تو نظر نہیں آتے مگر جنہیں اللہ تعالیٰ چاہتا ہے وہ فرشتوں کو دیکھتے ہیں۔ انبیاء علیہم السلام انہیں ملاحظہ فرماتے ہیں ،ان سے کلام ہوتا ہے ۔ قبروں میں مُردے بھی فرشتوں کو دیکھتے ہیں اور بھی جسے اللہ تعالیٰ چاہے ،دیکھ سکتا ہے۔
سوال: ہر آدمی کے ساتھ ایک ہی فرشتہ عمر بھی اس کے عمل لکھا کرتا ہے یا کئی؟
جواب: نیکی اور بدی کے لکھنے والے علیحدہ علیحدہ ہیں اور رات کے علیحدہ اور دن کے علیحدہ ہیں۔
سوال: کُل کتنے فرشتے ہیں؟
جواب: بہت ہیں ہمیں ان کی تعداد معلوم نہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!