اسلامواقعات

مسجد نبوی میں چراغ کی ابتداء

مسجد نبوی میں چراغ کی ابتداء

مسجد نبوی عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور حجرات میں راتوں کو چراغ نہیں (1) جلتے تھے۔ (2) حضرت تمیم داری کے غلام سراج کا بیان ہے کہ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مسجد میں کھجور کی ٹہنیوں اور پتو ں سے روشنی کی جاتی تھی۔ ہم قَنادِیل (3) وروغن زیتون اور رسیاں لائے اور میں نے (قندیلوں کو لٹکا کر) مسجد میں روشنی کی۔ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ دیکھ کر پو چھاکہ ہماری مسجد کو کس نے روشن کیا ہے؟ تمیم نے کہا: میرے اس غلام نے۔ آپ نے پوچھا: اس کا کیا نام ہے؟ تمیم نے کہا: فتح۔ پیغمبر خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: بلکہ اس کا نام سراج ہے۔ پس رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے میرانام سر اج (4) رکھا۔ (5)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!