تراویحفرض علوم

عورت کا دوسری عورتوں کی امامت کرانے کا شرعی حکم ،تراویح میں ہر چار رکعتوں کے بعد بیٹھنے کا شرعی حکم ،مسافر کی تراویح

سوال: عورت کا دوسری عورتوں کی امامت کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟🔴✵
جواب:۞☜︎︎︎ عورت کا دوسری عورتوں کی امامت کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔(درمختار)
مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں "عورت کو مطلقاً امام ہونا مکروہِ تحریمی ہے ، فرائض ہوں یا نوافل”.
💟••••🌸••••💟••••🌸••••💟

سوال: تراویح میں ہر چار رکعتوں کے بعد بیٹھنے کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب:۞☜︎︎︎ ہر چار رکعتوں کے بعد اتنی دیر آرام لینے کے لیے بیٹھنا مستحب ہے جتنی دیر چار رکعات پڑھی ہیں۔ اس وقفے کو تَرَوِیحَه کہتے ہیں۔ ترویحه میں اختیار ہے کہ چپ بیٹھا رہے یا ذکر اور تلاوت کرے(عالمگیری)۔
❤️::::::💚::::::💛::::::💙::::::🧡

🕋 مسافر کی تراویح ⛟📚
تراویح چونکہ سنتِ مؤکدہ ہے اور مسافر کو سنتِ مؤکدہ کے ترک کی اجازت نہیں۔ لہذا مسافر کو تراویح پڑھنی ہو گی۔ ہاں دورانِ سفر مثلاً بس یا ٹرین وغیرہ میں حرج کی وجہ سے چھوڑ سکتا ہے، مگر منزل پر پہنچنے کے بعد ،امن و سکون کی حالت میں یہ معاف نہیں۔(تفہیم المسائل ،جلد 2 ،صفحہ 108)📚🌻

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!