اعمال

شراب نوشی کی مذمت سے متعلق آیاتِ قرآنیہ واَحادیث ِمبارَکہ

شراب نوشی کی مذمت سے متعلق آیاتِ قرآنیہ واَحادیث ِمبارَکہ

قرآنِ پاک میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتاہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلَا مُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجْتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾
ترجمۂکنزالایمان:اے ایمان والو شراب اور جوا اور بت اور پانسے ناپاک ہی
رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجْتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾ (1)
ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ۔
اَحادیث ِمبارکہ میں بھی شراب پینے پر متعدد عذابوں کی وعیدیں وارِد ہوئیں ہیں چند کا ترجمہ ملاحظہ ہو :
حدیث نمبر۱: صحیح مسلم میں جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ہر نشہ والی چیز حرام ہے بیشک اللّٰہ تعالیٰ نے عہد کیا ہے کہ جو شخص نشہ پئے گا اُسے ’’طِیْنَۃُ الْخَبَال‘‘ سے پلائے گا لوگوں نے عرض کی ’’طِیْنَۃُ الْخَبَال‘‘ کیا چیز ہے فرمایا کہ جہنمیوں کا پسینہ یا اُن کا عصارہ (نچوڑ)۔(2)
حدیث نمبر۲: ترمذی نے عبداللّٰہ بن عمر اور نسائی و ابن ماجہ و دارمی نے عبداللّٰہ بن عمرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے روایت کی کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: جو شخص شراب پئے گا اُس کی چالیس روز کی نماز قبول نہ ہوگی پھر اگر توبہ کرے تو اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) اُ س کی توبہ قبول فرمائے گا پھر اگر پئے تو چالیس روز کی نماز قبول نہ ہوگی اس کے بعد توبہ کرے تو قبول ہے پھر اگر پئے تو چالیس روز کی نماز قبول نہ ہوگی اس کے بعد توبہ کرے تو اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) قبول فرمائے گا پھر اگر چوتھی مرتبہ پئے تو چالیس روز کی نماز قبول نہ ہوگی اب اگر توبہ کرے تو اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) اُس کی توبہ قبول نہیں فرمائے گا اورنہر خبال سے اُسے پلائے گا۔
حدیث نمبر۳: دارمی نے عبداللّٰہ بن عمرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالیٰ عَنْہُمَا سے روایت کی کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: والدین کی نافرمانی کرنے والا اور جوا کھیلنے والا اور احسان جتانے والا اور شراب کی مُداوَمَت کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔(1)
حدیث نمبر۴: امام احمد نے ابو امامہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت کی کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے: قسم ہے میری عزت کی! میرا جو بندہ شراب کی ایک گھونٹ بھی پئے گا میں اس کو اُتنی ہی پیپ پلائوں گا اور جو بندہ میرے خوف سے اُسے چھوڑے گامیں اس کو حوضِ قدس سے پلائوں گا۔(2)(بحوالہ بہار شریعت، ۲/۳۸۵،۳۸۶)
یاد رہے! شراب پینے کا جرم ثابت ہونے کی صورت میں اس کی سزا بطور ِحد 80 کوڑے ہیں جو کہ تمام شرائط پائی جانے کی صورت میں مجرم کو مارے جاتے ہیں جس کی تفصیل کتب ِفقہ میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!