سوال: سترِعورت سے کیا مراد ہے؟❣
جواب: سترِعورت: یعنی جسم کا وہ حصہ جس کا چھپانا فرض ہے۔*👉🏻
▪️مرد کے لیے ناف کے نیچے سے لیکر گھٹنے سمیت بدن کا سارا حصہ چھپانا فرض ہے۔
▪️اور عورت کے لیے منہ کی ٹکلی ، دونوں ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوؤں کے سوا سارا بدن چھپانا فرض ہے۔ اور جوان عورت کو غیر مردوں کے سامنے منہ کھولنا بھی منع ہے۔(از نماز کے احکام)📚
سوال: اگر اتنا باریک لباس ہو جس سے اعضاءِ مستورہ کی رنگت ظاہر ہو تو نماز کا کیا حکم ہے؟💛
جواب:۞ ایسا لباس پہننے سے نماز نہ ہو گی، کیونکہ اعضاء کا ستر (چھپانے) والی شرط نہ پائی گئ۔
سوال: اگر لباس موٹا لیکن چُست(سکن ٹائٹ ،پینٹ) پہننے کی وجہ سے اعضاء کی ہیئت ظاہر ہو تو نماز کا کیا حکم ہو گا؟❤️
جواب:۞ ایسا لباس پہننے سے نماز تو ہو جائے گی ،لیکن اس کی طرف دوسروں کو نظر کرنا جائز نہیں ،لہزا بہتر ہے کہ ایسا لباس نہ پہنیں۔(نماز کے احکام)
سوال: کیا سر کے لٹکے ہوئے بال ،گردن اور کلائیاں بھی سترِ عورت میں شامل ہیں؟❤️
جواب: جی ہاں! سر کے لٹکے ہوئے بال ، گردن ،کلائیاں اور کان بھی عورت (پردہ) ہیں ان کا چُھپانا بھی فرض ہے۔(درِ مختار)🟨
☚اتنا باریک دوبٹہ جس سے بالوں کی سیاہی چمکے اگر عورت نے اوڑھ کر نماز پڑھی تو نماز نہ ہو گی ، جب تک کوئی ایسی چیز نہ اوڑھے جس سے بال وغیرہ کا رنگ چُھپ جائے۔ (عالمگیری)📖🌸