عدتعورتوں کے شرعی مسائل

خلوت صحیحہ سے کیا مراد ہے؟ کیا زانیہ کے لیے عدت ہے؟حاملہ اور حائضہ کی عدت کتنی ہے؟

سوال: خلوتِ صحیحہ سے کیا مُراد ہے؟💚
جواب: خلوتِ صحیحہ یہ ہے کہ زوج زوجہ ایک مکان میں جمع ہوں اور کوئی چیز تعلق قائم کرنے سے رکاوٹ نہ ہو۔ یہ خلوت تعلق قائم کرنے ہی کے حکم میں ہے۔🌸
نوٹ: 👈🏻اگر خلوتِ صحیحہ ہو گئ اگرچہ قربت نہ ہوئی تو بھی عدت واجب ہے۔ (عامہ کتب فقہ)📖
🎆༄༄🟡༄༄🎆༄༄🟣༄༄🎆

سوال: کیا زانیہ کے لیے عدت ہے؟📖
جواب: 👈🏻زانیہ کے لیے عدت نہیں اگرچہ حاملہ ہو اور یہ نکاح بھی کر سکتی ہے مگر جس کے زِنا سے حمل ہے اگر اُس کے سوا دوسرے سے نکاح کرے تو جب تک بچہ پیدا نہ ہو صحبت جائز نہیں۔ (فتاویٰ عالمگیری)♥︎
꧁🌺꧁🌸꧂🌻꧁🌹꧂

سوال: حاملہ عورت کی عدت کتنی ہے؟🌹
جواب: حاملہ کی عدت وضع حمل تک ہے۔ چاہے عدت وفات کی ہو یا طلاق کی۔📖
👈🏻 موت یا طلاق کے اگر ایک منٹ بعد بھی وضع حمل ہو گیا تو عدت ختم ہو گئ۔(صراط الجنان)🌻
👈🏻 اگر حمل ساقط ہو گیا تو اگر بچے کے اعضاء بن چکے تھے تو عدت ختم ہو گئ اور اگر اعضاء بننے سے پہلے حمل ساقط ہو گیا تو عدت ختم نہیں ہو گی۔(صراط الجنان)💜

سوال: حائضہ کی عدت کتنی ہے؟💟📖
جواب: ☜︎︎︎جن کو حیض آتا ہے ان کی عدت تین حیض ہے۔🌹
ارشادِ باری تعالٰی ہے :
"اور طلاق والی عورتیں اپنی جانوں کو تین حیض تک روکے رکھیں۔(سورت بقرہ ، آیت 228)💛❥⃝🦚

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!