اسلامواقعات

حضرت آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا کی وفات

حضرت آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا کی وفات

حضرت (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی عمر مبارک چھ سال کی ہوئی تو آپ کی والدہ آپ کو ساتھ لے کر مدینہ میں آپ کے دادا کے ننہال بنو عَدِی بن نجَّار میں ملنے گئیں بعض کہتے ہیں کہ اپنے شوہر کی قبر کی زیارت کے لئے گئی تھیں ۔ اُم اَیمن بھی ساتھ تھیں ، جب واپس آئیں تو را ستے میں مقام اَبواء میں انتقال فرماگئیں اور وہیں دفن ہوئیں ۔ (4)
ہجرت کے بعد جب حضرت (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کا گزر بنونجارپر ہوا تو ا پنے قیام مدینہ کا نقشہ سامنے آگیا اور اپنے قیام گاہ کو دیکھ کر فرمایا: ’’ اس گھر میں میری والدہ مکر مہ مجھے لے کر ٹھہر ی تھیں میں بنی عَدِی بن نجَّار کے تالاب میں تیر اکر تا تھا۔‘‘ (5)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!