اعمال

تلاوت سن کر فضول باتوں کے دلدادہ اٹھ گئے

تلاوت سن کر فضول باتوں کے دلدادہ اٹھ گئے

حضرت ِسیِّدُناعبید بن ابوجَعْدرحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ ایک اَشْجَعی شخص سے روایت کرتے ہیں کہ لوگوں کو پتا چلا کہ حضرت ِسیِّدُناسلمان فارسی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہمدائن کی ایک مسجد میں ہیں تو وہ ان کے پاس جمع ہونے لگے ، یہاں تک کہ ہزار کے لگ بھگ افراد وہاں جمع ہوگئے ۔آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے کھڑے ہو کر فرمایا : بیٹھو ! بیٹھو ! جب سب لوگ بیٹھ گئے تو آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے سورۂ یوسف کی تلاوت شروع کر دی ، آہستہ آہستہ لوگ وہاں سے نکلنے لگے ، یہاں تک کہ 100کے قریب افراد باقی رہ گئے ، آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے جلال میں آکرفرمایا : تم نے من گھڑت باتیں سننا چاہیں ، لیکن میں نے تمہیں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا کلام سنایا توتم اُٹھ کرچل دئیے ۔ (حلیۃ الاولیاء ، ۱/ ۲۶۱ ، رقم : ۶۴۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!