اسلامواقعات

تحقیق ِکرامات

 

تحقیق ِکرامات

زمانہ نبوت سے آج تک کبھی بھی اس مسئلہ میں اہل حق کے درمیان اختلاف نہیں ہوا کہ اولیاء کرام کی کرامتیں حق ہیں اورہرزمانے میں اللہ والوں کی کرامتوں کا صدور وظہورہوتارہا اوران شاء اللہ عزوجل قیامت تک کبھی بھی اس کا سلسلہ منقطع نہیں ہوگا،بلکہ ہمیشہ اولیاء کرام سے کرامات صادروظاہرہوتی ہی رہیں گی۔
اوراس مسئلہ کے دلائل میں قرآن مجیدکی مقدس آیتیں اوراحادیث کریمہ نیز اقوالِ صحابہ وتابعین کااتنا بڑا خزانہ اوراقِ کتب میں محفوظ ہے کہ اگران سب پراگند ہ موتیوں کو ایک لڑی میں پرودیا جائے تو ایک ایسا گراں قدر وبیش قیمت ہار بن سکتاہے جو تعلیم وتعلم کے بازار میں نہایت ہی انمول ہوگا اور اگران منتشراوراق کو صفحات قرطاس پرجمع کردیا جائے تو ایک ضخیم وعظیم دفتر تیار ہوسکتاہے ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!