کفریہ کلمات کا علم

ایمان اور کفر کے کیا معنی ہیں؟

🔴حرام الفاظ اور کفریہ کلمات کے متعلق علم سیکھنا فرض ہے اس زمانے میں یہ سب سے ضروری اُمور ہیں۔(درمختار) 🌸

🔵ہماری غالب اکثریت کو کفریہ کلمات کی کماحقہ معلومات بھی نہیں۔ ہر ایک کو اپنے بارے یہ خوف رکھنا چاہیے کہ ایسا نہ ہو کہ مجھ سے کوئی ایسا قول یا فعل صادر ہو جائے جس کے سبب معاذاللہ ایمان برباد ہو جائے۔ افسوس ! آج کل فلموں ،ڈراموں ،گانوں ،عشقیہ افسانوں ، مزاحیہ چٹکلوں اور بچوں کی بیہودہ کہانیوں کے ذریعے کفریہ کلمات عام ہوتے جا رہے ہیں۔💖

💚ایمان لغت میں تصدیق (یعنی سچاماننے) کرنے کو کہتے ہیں ، ایمان کا دوسرا معنی "امن دینا” ہے اور اصطلاحِ شرع میں ایمان کے معنی ہیں "سچے دل سے ان تمام باتوں کی تصدیق کرے جو ضروریاتِ دین سے ہیں۔”(بہارِ شریعت)🌳

🔶کفر کا لغوی معنی ہے "کسی شے کو چُھپانا” اور اصطلاح میں کسی ایک ضرورتِ دینی کے انکار کو بھی کفر کہتے ہیں اگرچہ باقی تمام ضروریاتِ دین کی تصدیق کرتا ہو۔ (بہارِ شریعت)🌸

☜︎︎︎💛جیسے کوئی شخص اگر تمام ضروریاتِ دین کو تسلیم کرتا ہو مگر نماز کی فرضیت یا ختمِ نبوت کا منکر ہو وہ کافِر ہے۔📖🌹

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!