واقعات

اچانک دیوارشق ہوگئی

حکایت نمبر260: اچانک دیوارشق ہوگئی

حضرتِ سیِّدُنااحمدبن محمد صوفی علیہ رحمۃاللہ القوی سے مروی ہے کہ میں نے اپنے استاذ حضرتِ سیِّدُنا ابو عبداللہ بن ابوشَیْبَہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو فرماتے ہوئے سنا :” ایک مرتبہ میں بیْتُ الْمُقَدَّسْ میں تھا۔ میری خواہش تھی کہ آج رات مسجد میں ہی قیام کروں اور تنہا عبادتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں مصروف رہوں۔ لیکن مجھے وہاں رات گزارنے کی اجازت نہ ملی۔ کچھ دنوں بعد دوبارہ مسجد میں گیا تو بر آمدے میں کچھ چٹائیاں رکھی دیکھیں ، میں عشاء کی نمازِ باجماعت ادا کرکے چٹائیوں کے پیچھے چھپ گیا ۔ نمازیوں کے چلے جانے کے بعددروازے بند کردئیے گئے۔ جب مجھے اطمینان ہوگیا کہ اب کوئی نہیں تو میں صحن میں آگیا۔ اچانک محراب کی دیوار شق ہوئی اور ایک شخص اندر داخل ہوا پھر دوسرا اور تیسرا اسی طر ح سات آدمی وہاں جمع ہوکر نماز پڑھنے لگے۔ انہیں دیکھ مجھ پر ہیبت طاری ہورہی تھی۔ میں سکتہ کے عالم میں اپنی جگہ کھڑا اِنہیں دیکھتا رہا۔ پھرصبح صادق سے کچھ دیر قبل وہ جس راستے سے آئے تھے اسی سے باہر چلے گئے پھر دیوار برابر ہوگئی۔ ”
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ وسلَّم)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!