اسلام

دارالعلوم اہل سنت مقبول احمدی

اعلیٰ حضرت شمس العلماء پیر سید مقبول احمد شاہ قادری علیہ الرحمہ کے فیضان اور اعلی حضرت امام عشق و محبت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ کی روحانی سرپرستی کا نام
دارالعلوم اہل سنت مقبول احمدی ہے.
جس کا قیام آج سے تقریباً تیس سال قبل ہوا.
جس میں سینکڑوں طلبا زیر تعلیم ہیں.
دارالعلوم مقبول احمدی نے قوم و ملت کو بے شمار لعل و گوہر عطا کیے.
جو مختلف علاقوں میں دین و سنیت کی خدمات انجام دے رہے ہیں.
اعلیٰ حضرت کے نام منسوب یہ ادارہ ہانگل شریف میں درگاہ اعلی حضرت پیر سید مقبول احمد شاہ قادری علیہ الرحمہ کے روبرو ہے.
اس ادارے میں اولین صدرمدرس کی حیثیت سے حضرت سید محمد ابراہیم حسنی حسینی نظامی نے خدمات انجام دی.
بعدی علامہ و مولانا خلیل العلما محمد خلیل احمد مقبولی رضوی مدظلہ اس مسند پر فائز ہوئے. جن کی انتھک محنتوں اور کاوشوں سے دارالعلوم دن دونی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے.
بہترین و باصلاحیت اساتذہ کا عملہ ہمہ وقت خدمت دین متین میں مصروف عمل ہے.

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

جملہ اساتذہ و طلبا میں عشق مصطفیٰ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے.
معاملات شرعی میں اپنے اور پرایے کے درمیان کو کوئی فرق روا نہیں سمجھتا.
کئی ایسے مواقع در پیش ہوئے جہاں کوئی اور ہوتا تو یقیناً حالات سے سمجھوتا کر لیتا.
مگر قربان جائیے دارالعلوم مقبول احمدی کے اساتذہ کی استقامت پر. جنہوں نے اپنے ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر فکر رضا کی روشنی تعلیمات اعلیٰ حضرت پیر سید مقبول احمد شاہ قادری علیہ الرحمہ کو پیش کیا.

موجودہ دور میں دارالعلوم مقبول احمدی صرف ایک عربی و دینی  ادارہ کا نام نہیں ہے اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو حقیقتاً سخت اندھیرے میں ہے حقیقت سے کوسوں دور ہے.
دارالعلوم مقبول احمدی پیران مارہرہ کی کرامت. خانوادہ رضا کی دعاؤں. محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفی امجدی مدظلہ کی سرپرستی. اعلی حضرت پیر سید مقبول احمد شاہ قادری علیہ الرحمہ کے فیض کا نام ہے.
طلبا کے علاج و معالجہ. قیام و طعام کا سارا ذمہ دار دارالعلوم ہی ہے. ہم اہل ثروت سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ دارالعلوم مقبول احمدی کو زیادہ سے زیادہ تعاون فرما کر ثواب دارین حاصل کریں.

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!