مسائل
رجوع کا کیا مطلب ہے اور اس کا کیا طریقہ ہے ؟

سوال نمبر۲۰:- رجوع کا کیا مطلب ہے اور اس کا کیا طریقہ ہے ؟ اور اس میں عورت کا راضی ہونا ضروری ہے یا نہیں ؟
جواب :-رجوع یا رجعت کا مطلب یہ ہے کہ جس عورت کو طلاقِ رجعی یعنی ایک یا دو طلاقیں دیں عدت کے اندر اُسے اُسی پہلے نکاح پر باقی رکھنا ۔ رجعت کا طریقہ یہ ہے کہ دو عادل گواہوں کے سامنے کہے ۔ ” میں نے اپنی بیوی سے رجوع کیا یا میں نے اُسے واپس لیا یا روک لیا ” اگر گواہوں کے سامنے نہ ہو تو بھی رجوع ہوجا تا ہے ۔ رجوع کا دوسرا طریقہ یہ ہے ۔مرد بیوی سے جماع کرلے یا شہوت کے ساتھ بوسہ لے یا شہوت سے بدن کو چھُولے وغیرھا ۔
رجوع میں عورت کا راضی ہونا ضروری نہیں اگر چہ وہ انکار بھی کرے تب بھی شوہر کے رجوع کرلینے سے رجوع ہوجائے گا۔