واقعات

پرندے کے ذریعے رزق

حکایت نمبر463: پرندے کے ذریعے رزق

حضرتِ سیِّدُنامِسْعَررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے منقول ہے کہ”ایک عابد پہاڑ پر رہ کر عبادت کیاکرتاتھا۔اسے رزق اس طرح ملتا کہ ایک سفیدپرندہ روزانہ اسے دوروٹیاں دے جاتا۔عابدروٹیاں کھاکراللہ عَزَّوَجَلَّ کاشکراداکرتااوردن رات عبادتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں مشغول رہتا ۔ ایک مرتبہ جب اسے دو روٹیاں دی گئیں تو ایک سائل آگیا اس نے ایک روٹی اسے دے دی، پھرایک اورسائل آیا تو آدھی روٹی اسے دے دی اورآدھی اپنے لئے رکھ لی،پھر اپنے آپ سے کہا:”بخدا! آدھی روٹی نہ تومجھے کفایت کرے گی اور نہ ہی سائل کاگزارہ ہوگا،بہتریہی ہے کہ ایک بھوکا رہے تاکہ دوسرے کاگزارہ ہوجائے۔ پس ا س نے سائل کوترجیح دیتے ہوئے روٹی اسے دے دی، سائل دعائیں دیتاہواچلاگیا۔ عابد نے وہ رات بھوک میں کاٹی۔ پھرخواب دیکھا،کوئی کہنے والا کہہ رہاتھا: ”جومانگناہے مانگ لو۔ ”عابدنے کہا:”میں تومغفرت کا طالب ہوں۔” آوازآئی :”یہ چیز تو تمہیں دی جاچکی ہے اس کے علاوہ کچھ چاہے تو بتاؤ۔”ان دنوں لوگ قحط سالی میں مبتلاتھے اوربارش بالکل نہ ہوئی تھی ۔ عابد نے کہا:”میں چاہتاہوں کہ لوگ بارش سے سیراب ہو جائیں۔” عابدکی دعاقبول ہوئی اورموسلاد ھا ر بارش ہونے لگی۔
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!