نرم گفتگو کرنا
نرم گفتگو کرنا
حضرتِ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا :” کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں خبر دوں جس پر جہنم حرام ہے جہنم نرم خو نرم دل اورآسان خو شخص پرحرا م ہے ۔”(ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ ،رقم ۲۴۹۶ ،ج۴ ،ص۲۲۰)
اورحضرت سیدناجابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں سید العالمین ا نے ارشاد فرمایا:
”بروز محشر تم میں سے میرے سب سے زیادہ محبوب اورتم میں سے میری مجلس میں سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں اچھے اخلاق والے اور نرم خوہوں ،وہ لوگوں سے الفت رکھتے ہوں اورلوگ ان سے محبت کرتے ہوں۔ اورتم میں میرے لیے سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن میری مجلس میں مجھ سے سب سے زیادہ دُور منہ بھر کر باتیں کرنے والے ، باتیں بنا کرلوگوں کو مرغوب کرنے والے اورتکبر کرنے والے ہونگے ۔” (سنن الترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، ج۳، رقم ۲۰۲۵، ص۴۱۰)
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان نرم گفتگو کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم