اعمال

مال اور اقتدار وغیرہ کی حرص

مال اور اقتدار وغیرہ کی حرص

(۱)’’ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ کَانَ لابْنِ آدَمَ وَادِیَانِ مِنْ مَالٍ لَابْتَغَی ثَالِثًا وَلاَ یَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ‘‘۔ (1) (بخاری، مسلم)
حضرتِ ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اسے روایت ہے کہ نبی کریم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا کہ اگر (دنیا دار) آدمی کے پاس مال سے بھرے ہوئے دو جنگل ہوں جب بھی وہ تیسرے جنگل کی آرزوکرے گا اور ایسے (حریص) آدمی کا پیٹ قبر کی مٹی کے سوا اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی۔ (بخاری، مسلم)
(۲)’’عَنْ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا ذِئْبَانِ جَائِعَانِ أُرْسِلاَ فِی غَنَمٍ بِأَفْسَدَ لَہَا مِنْ حِرْصِ الْمَرْئِ عَلَی الْمَالِ وَالشَّرَفِ لِدِیْنِہِ‘‘۔ (2)
حضرت کعب بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ دو بھوکے بھیڑیئے جنہیںبکریوں میں چھوڑ دیا جائے وہ اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنا کہ مال اور مرتبہ کی لالچ انسان کے دین کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ (ترمذی)
(۳)’’عَـنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لُعِنَ عَبْدُ الدِّیْنَارِ وَلُعِنَ عَبْدُ الدِّرْہَمِ‘‘۔ (3)
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبی کریم علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ درہم و دینار کے بندے پر لعنت کی گئی ہے ۔ (ترمذی)
(۴)’’ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَہْرَمُ ابْنُ آدَمَ وَیَشِبُّ مِنْہُ اثْنَانِ
حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا کہ نبی کریم علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ آدمی بوڑھا ہوتا ہے اور دو الْحِرْصُ عَلَی الْمَالِ وَالْحِرْصُ عَلَی الْعُمُرِ‘‘۔ (4)
باتیں اس کی جوان ہوتی ہیں، مال کا لالچ اور عمر کی زیادتی۔ (بخاری، مسلم)
٭…٭…٭…٭

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!