کھانے اور پینے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا
کھانے اور پینے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا
حضرتِ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہاکہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ جس کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس کھانے کو شیطان اپنے لیے حلال سمجھتا ہے۔
(مسلم،رقم۲۰۱۷،ص۱۱۱۶)
اورحضرتِ سیدناابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کہ رسول کریم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا:” اونٹ کی طرح ایک سانس میں
کوئی چیز نہ پیو۔ بلکہ دو تین مرتبہ پیو اور جب پیو بسم اللہ کہہ لو اور جب منہ سے ہٹاؤ تو الحمد للہ کہو۔ ”
(ترمذی،کتاب الاشربۃ،رقم۱۸۹۲،ج۳،ص۳۵۲ )
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان کھانے اور پینے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم
(10) کھانے یا پینے کے بعد حمد ِ الہٰی بجالانا
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”اللہ تعالیٰ اس بندے سے یقینا راضی ہوتا ہے جو کھانا کھاتا ہے تو اس پر اس کی حمد بجالاتا ہے اور پانی پیتا ہے تو اس پر بھی اس کی حمد وثنا کرتا ہے ۔
(الترغیب والترہیب،کتاب الطعام،رقم، ج۳،ص۱۰۷)
کھانے یا پینے کے بعد حمد ِ الہٰی بجالانا
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”اللہ تعالیٰ اس بندے سے یقینا راضی ہوتا ہے جو کھانا کھاتا ہے تو اس پر اس کی حمد بجالاتا ہے اور پانی پیتا ہے تو اس پر بھی اس کی حمد وثنا کرتا ہے ۔(الترغیب والترہیب،کتاب الطعام،رقم، ج۳،ص۱۰۷)