اسلام

جنت کن چیزوں سے بنی ہے؟

جنت کن چیزوں سے بنی ہے؟

حضرتِ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے عرض کیا: ”یارسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم! ہمیں جنت اوراس کی تعمیر سے متعلق بتائیے؟ ”توآپ صلی اللہ علی وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی ایک اینٹ سونے کی اورایک چاندی کی ہے اوراس کا گارا مشک کا ہے اوراس کی کنکریاں موتی اوریاقُوت کی ہیں اوراس کی مٹی زعفران کی ہے۔” (ترمذی، کتاب صفۃ الجنۃ ، رقم ۲۵۳۴، ج۴ ، ص ۲۳۶)

حضرتِ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کی زمین سفید ہے ،اس کا میدان کافُور کی چٹانوں کا ہے ،اس کے گرد ریت کے ٹیلوں کی طرح مشک کی دیوار یں ہیں اوراس میں نہریں جاری ہیں۔ ”

(الترغیب والترہیب، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، رقم ۳۴ ،ج۴ ،ص ۲۸۳)

جنت کی نعمتیں :

حضرت سیدناابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایاکہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے ایسی ایسی نعمتیں تیار کر رکھی ہيں کہ جن کو نہ توکسی آنکھ نے دیکھا ،نہ اس کی خوبیوں کو کسی کان نے سنا اور نہ ہی کسی انسان کے دل پر ان کی ماہیت کا خیال گزرا۔”

(مسلم،کتاب الجنۃ ،رقم الحدیث ۲۸۲۴،ص۱۵۱۶)

حضرت سیدناسعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر جنت کی چیزوں میں سے ناخن برابر کوئی چیز ظاہر ہو جائے تو آسمان و زمین کے اطراف و جوانب اس سے آراستہ ہو جائیں۔ ” (ترمذی، کتاب صفۃ الجنۃ والنار،رقم الحدیث ۲۵۴۷،ج۴، ص۲۴۱)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!