اسلام
چہرے کو تروتازہ بنانے اور چہرے کی صفائی کے لیے ایک کامیاب طریقہ چہرے کو
عید کے موقع پر ہر خاتون کی اولین ترجیح ہوتی ہے کہ اپنے چہرے کو خوبصورت بناے اور اس کی شائستگی اور تازگی کو برقرار رکھنا اور جلد کو صحت مند رکھنا ہوتا ہے۔ اس کے لیے وہ ہر قسم کے ہرہربے استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔ یہ بات سو فیصد سچ ہے کہ ایک "صحت مند جلد” تا دیر جوان رہتی ہے۔ اس کے لیے چہرے کی صفائی لازمی ہے۔
کھیرے کا اسکرب
حساس اور نازک جلد کےلیے براون شوگر ‘ایواکیڈو آئل اور کھیرے کا اسکرب بہترین ثابت ہوتا ہے۔یہ گھر میں تیار شدہ قدرتی اسکرب ان تمام خواتین کے لیے انتہائی مئوثر ہے۔ جن کے جلد حساس ہوتی ہے ۔ان کے لیے شوگر اور آئل کو دو’ایک کی تناسب سے مکس کر کے اس میں چھوٹا کھیرا بلینڈ کر لیں اس اسکرب کو نہایت آہستگی سے چہرے پر رگڑیں یاد رہے کہ آپ کی جلد حساس ہے اس لیے زیادہ تیزی سے رگڑائی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس لیے ہلکے ہلکے ہاتھوں سے اسکرب مساج کریں ایک سے دو منٹ تک رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں اس حیرت انگیز اسکرب کے نتائج دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گے۔