اسلام

حضرت خدیجہ ؅

حضرت خدیجہ ؅

حضرت خدیجہ ؅ حضورسیدالمرسلین ﷺکی پہلی بیوی اورام المومنین ہیں ۔حضورﷺ کو آپ سے اورآپ کوحضورﷺبہت محبت تھی ۔حضورﷺ ان کی شان میں فرماتے ہیں کہ خدیجہ بنت خویلد؅ بہترین عورتوں میں ہیں۔ آپ کے والدماجد کانام عامربن لوسی اور والدۂ ماجدہ کانام فاطمہ بنت زائد ہے آپ کی پہلی شادی ابوہالہ کے بعد آپ عتیق بن عائد مخزومی کے عقدمیں آئیں ان سے ایک لڑکی ہند بنام پیداہوئی ۔اسی وجہ سے آپ امِ ہند کے نام سے پکاری جاتی تھیں ۔عتیق کے انتقال کے بعدآپ؅ حضوراکرمﷺ کے نکاح میں آئیں اس وقت حضورﷺ کی عمرشریف ۲۵سال اور خدیجہ کی عمر۴۰ سال کی تھی ۔ان کی زندگی میں حضورﷺ نے دوسری شادی نہیں کی ۔نکاح کے بعد۲۵ برس تک زندہ رہیں ان سے چھ اولاد حضورﷺ کی ہوئیں دوصاحبزادے جن کا بچپن ہی میں انتقال ہوگیا اورچار صاحبزادیاں حضرت فاطمہ ؅ حضرت زینب ؅ حضرت رقیہ ؅ حضرت ام کلثوم ؅ ہیں ۔حضورﷺ حضرت خدیجہ سے اس قدر محبت فرماتے تھے کہ خدیجہ کی ذات وہ ذات ہے کہ جب دنیا والے میری تکذیب کر رہے تھے تو اس وقت وہ میری تصدیق کے نعرے بلند کررہی تھیں۔حضور اکرمﷺ جب کسی جانور کوگھرمیں ذبح فرماتے تھے توحضرت خدیجہ ؅ کی روح کو خوش کرنے کے لیے آپ پہلے ان کی سہیلیوں کوگوشت کا حصہ بھیجتے ۔آپ ؅ کامرتبہ ازواج مطہرات میں بہت بلند وبالاہے۔آپ؅ کا وصال ۱۰ رمضان المبارک بروز دوشنبہ ہوا۔آپ کا مزار جنت المعلیٰ میں ہے۔جہاں نہ جانے کی اجازت ہے نہ زیارت کی۔ نجدیوں نے کھود کھاد کربرابر کردیا۔
ماہنامہ الرشاد۱۱
prophet muhammad and khadija relationship

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!