مسائل
اگر دوستوں سے یا بیوی سے مذاق کرتے ہوئے بیوی کو طلاق دیدی تو ہوجائے گی یا نہیں ؟

سوال نمبر ۸:-اگر دوستوں سے یا بیوی سے مذاق کرتے ہوئے بیوی کو طلاق دیدی تو ہوجائے گی یا نہیں ؟
جواب :-طلاق کا مُعاملہ ایسا ہے کہ مذاق میں دینے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے ۔ حدیث مبارک ہے ۔ ” تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان میں سنجیدگی بھی سنجیدگی ہے اور مذاق بھی سنجیدگی ہے (یعنی مذاق میں بھی وہی حکم ہے جو سنجیدگی میں ہے ) نکاح ، طلاق اور (طلاق کے بعد ) رجوع کرنا ” ۔ (مشکوۃ ص ۲۸۴)
لہذا گر کسی نے اپنی حقیقی بیوی کو مذاق یا فلم یا ڈرامے میں طلاق دی تو بھی طلاق ہوجائے گی ۔