اسلاماعمال

دَرخت لگانا ممکن نہ ہو تو ؟

دَرخت لگانا ممکن نہ ہو تو ؟

سوال : جن کے لیے دَرخت لگانا ممکن نہ ہو وہ شجر کاری مہم میں کس طرح حصّہ لیں ؟
جواب : جن کے لیے دَرخت لگانا ممکن نہ ہو مثلاً وہ فلیٹ وغیرہ میں رہتے ہوں یا ان کے گھر میں دَرخت لگانے کی گنجائش نہ ہو تو وہ گملوں میں چھوٹے چھوٹے پودے لگا دیں کہ یہ جگہ بھی کم گھیرتے ہیں اور آسانی سے لگائے بھی جا سکتے ہیں ۔
گھروں میں گملے ((Flowerpot لگانے والے اسلامی بھائی اِس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گملوں میں ڈالی جانے والی کھاد (Fertilizer )میں گائے وغیرہ کا گوبر ) (Dung شامل ہوتا ہے جو ناپاک ہے اور یہ گوبر ساری کھاد کو بھی ناپاک کر دیتا ہے نیز اس گوبر کے مٹی ہوجانے سے پہلے جو پانی اس میں ڈالا جاتا ہے وہ

بھی ناپاک ہو جاتا ہے ۔ اس پانی کے باہر نکلنے کے لیے گملوں کے نیچے سوراخ ہوتا ہے تو جب تک گملوں کی کھاد پوری طرح مٹی نہیں ہوجاتی اس میں سے نکلنے والا پانی نجس ہوگااس سے اپنے بَدن اور کپڑوں کو بچانا ضَروری ہے ۔ جن کے لیے ممکن ہو وہ گملوں میں گوبر والی کھاد نہ ڈالیں بلکہ باغبان (Gardener ) سے مشورہ کر کے مٹی والی کھاد جس میں مخصوص کیمیکل ملا ہوتا ہے وہ ڈالیں تاکہ ناپاکی کا خطرہ ہی نہ رہے ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!