اعمال

چھینک کا جواب دینا

چھینک کا جواب دینا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ جب کسی کو چھینک آئے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے اور اس کا بھائی یا ساتھ والا یَرْحَمُکَ اللہُ کہے جب یَرْحَمُکَ اللہُ کہہ لے تو چھینکنے والا جواب میں یہ کہے

یَھْدِیْکُمُ اللہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ۔

(بخاری ،کتاب الادب، رقم۶۲۲۴،ج۴،ص۱۶۳)

مسئلہ:
اگر چھینکنے والا الحمد للہ کہے تو سننے والے پر فوراً اس طرح جواب دینا (یعنی یَرْحَمُکَ اللہ کہنا)واجب ہے کہ وہ سن لے۔(بہار شریعت،حصہ ۱۶، ص۶۱۶)
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان چھینک کا جواب دینے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!