واقعات

بارگاہ ِخدا وندی عَزَّوَجَلَّ میں حاضری کا خوف

حکایت نمبر428: بارگاہ ِخدا وندی عَزَّوَجَلَّ میں حاضری کا خوف

حضرتِ سیِّدُناعبدالواحد بن زید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:جب حضرتِ سیِّدُناابومحمدحَبِیْب علیہ رحمۃ اللہ ا لمُجیب کا آخری وقت آیا توبہت زیادہ آہ وزاری کی اور مسلسل ان کلمات کاتکرارکرنے لگے:
”ہائے !اب میں ایسے سفرپرجانے والاہوں جہاں پہلے کبھی نہیں گیا،میں ایسے راستے پرچلنے والاہوں جس پر کبھی نہیں چلا۔اب میں اپنے مالک ومولیٰ عَزَّوَجَلَّ کی زیارت کے لئے جارہاہوں جسے میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ہائے!اب میں ایسے پُرہُول مقام کی طرف جانے والاہوں جہاں کبھی نہیں گیا۔ہائے !اب میں مٹی کے نیچے چلاجاؤں گااورقیامت تک وہیں رہوں گا ۔ پھرمجھے میرے پروردگارعَزَّوَجَلَّ کے سامنے کھڑ ا کر د یا جا ئے گا۔ ہائے!مجھے یہ خوف کھائے جارہاہے کہ اگرمجھ سے یہ کہہ دیا گیا: ”اے حبیب!ساٹھ 60) (سالہ زندگی میں اگرتُونے کبھی کوئی ایک تسبیح بھی ایسی کی ہوجس میں شیطا ن تجھ پرکامیاب نہ ہوا ہوتووہ تسبیح لے آؤ۔اگر کوئی خالص عبادت تمہارے پاس ہے تولے آؤ۔”ہائے !اس وقت میں کیاجواب دوں گا وہاں کوئی میرے پاس نہ ہوگا ۔ پس میں بصد عاجزی بارگاہِ خداوندی میں عرض کروں گا:میرے ما لک ومولیٰ عَزَّوَجَلَّ !واقعی میرے پاس ایساکوئی عمل نہیں،اے میرے رحیم وکریم پروردگارعَزَّوَجَلَّ !تیراگنہگاربندہ تیری بارگاہ میں حا ضرہے ،اس کے دونوں ہاتھ اس کی گردن سے بندھے ہوئے ہیں ۔ اے کریم!تُوکرم کر! تیراکرم ہی میراکام بنائے گا۔”
راوی کہتے ہیں کہ :”یہ تواس شخص کی آہ وبُکاہے جس نے مسلسل ساٹھ سال اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اس طرح عبادت کی کہ دنیاکی کسی چیز کی طرف متوجہ نہ ہوئے ۔جی ہاں!یہ حضرتِ سیِّدُناابوعبداللہ حَبِیْب علیہ رحمۃ اللہ المجیب اپنے زمانے کے مشہوراولیاء میں

سے تھے ۔ جب وہ اس طرح آہ وزاری کررہے ہیں توہم جیسے گنہگاروں کاکیاحال ہوگا،ہماراکیابنے گا۔
ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ سے مددونصرت طلب کرتے ہیں۔وہی ہماراحافظ وناصر ہے۔
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!