اسلام

۷۰ہجری اور لڑکوں کی حکومت

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ  ۷۰ ھ؁ کے شروع اور لڑکوں کی حکومت سے پناہ مانگو۔(2)    (مشکوٰۃ جلد ۲ ص ۳۲۳)
    اسی طرح حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کی تباہی قریش کے چند لڑکوں کے ہاتھوں پر ہوگی۔ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اس حدیث کو سنا کر فرمایا کرتے تھے کہ اگر تم چاہو تومیں ان لڑکوں کے نام بتا سکتا ہوں وہ فلاں کے بیٹے اور فلاں کے بیٹے ہیں۔(3)(بخاری جلد ۱ ص ۵۰۹ باب علامات النبوۃ)
    تاریخ اسلام گواہ ہے کہ  ۷۰ ھ ؁میں بنوامیہ کے کم عمر حاکموں نے جو فتنے برپا کیے واقعی یہ ایسے فتنے تھے کہ جن سے ہر مسلمان کو خدا کی پناہ مانگنی چاہے۔ ان واقعات کی برسوں پہلے نبی برحق صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے خبر دی جو یقینا غیب کی خبر ہے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!