اسلام

نیند زیادہ ہوتی ہو تو

اِنَّ رَبَّکُمُ اللہُ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضَ فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ ۟ یُغْشِی الَّیۡلَ النَّہَارَ یَطْلُبُہٗ حَثِیۡثًا ۙ وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ وَالنُّجُوۡمَ مُسَخَّرٰتٍۭ بِاَمْرِہٖ ؕ اَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَالۡاَمْرُ ؕ تَبٰرَکَ اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۵۴﴾اُدْعُوۡا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّخُفْیَۃً ؕ اِنَّہٗ لَایُحِبُّ الْمُعْتَدِیۡنَ ﴿ۚ۵۵﴾وَ لَا تُفْسِدُوۡا فِی الۡاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِہَا وَادْعُوۡہُ خَوْفًا وَّطَمَعًا ؕ اِنَّ رَحْمَتَ اللہِ قَرِیۡبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿۵۶﴾
 (پارہ 8سورۃ الاعراف  ايت 54تا56)
پڑھ کر یہ دعاء مانگئے ، یااللہ عَزَّوَجَلَّ میٹھے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا واسِطہ میری غیر ضَروری نیند دُور فرما دے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ حاصِل ہو گا۔(اول آخِرایک باردرود شریف)(2)روزانہ صُبح نَہار منہ نیم گرم پانی کے گلاس میں ایک چمچ شہد گھول کر اُس میں آدھا لیموں نچوڑ کر پی لیجئے۔یہ لذیذ شربت پینےکی مستِقل عادت بنائیں تب بھی حَرَج نہیں بلکہ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ فائدہ ہو گا۔جب دَورانِ مُطالعہ وغیرہ نیند چڑھے تو ہو سکے تو وُضو کر لیجئے ورنہ منہ دھو لیجئے، کوئی چیز چبایئے ، کچھ دیر چہل قدمی کر لیجئے یا کچھ دیر کھڑے ہو جایئے اس طرح کی تراکیب سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ وقتی طور پرکام چل جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!