اسلام
کیا آپ کو مرنا نہیں؟
کیا آپ کو مرنا نہیں؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غور کیجئے! خوب سوچئے!!جب روزہ خَوروں کی دُنیا میں اِس قَد رسَخت سزا تجویز کی گئی ہے (یہ سزا صرف حاکمِ اسلام ہی دے سکتا ہے) تَو
آخِرت کی سزا کس قَدَر ہولناک اورتَباہ کُن ہوگی؟مُسلمانو!ہوش میں آیئے!کب تک اِس دُنیا میں گُلچَھرّ ے اُڑائیں گے ؟ کیاآپ کو مَرنا نہیں ؟کیا اِس دُنیا میں ہمیشہ اِسی طرح دَنْدناتے پِھریں گے؟یاد رکھئے!ایک نہ ایک دِن موت ضَرور آئے گی اور آپ کا رِشتہ حیات مُنْقَطِع کرکے( یعنی کاٹ کر) نرم وآرام دِہ گَدَیلوں سے اُٹھا کر مِٹّی پر سُلادے گی۔ ہر طرح کے سامانِ طَرَب سے آراستہ و پَیراستہ کمروں سے نکال کر اندھیری قَبروں میں پہنچادے گی،پھر پچھتانے سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔ابھی مَوقع ہے،گُناہوں سے سچّی توبہ کرلیجئے اورروزہ و نَماز کی پابندی اِختیار کیجئے۔
کرلے توبہ ربّ کی رحمت ہے بڑی
قبر میں ورنہ سزا ہوگی کڑی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گناھوں بھری زندَگی سے چُھٹکارا پانے کیلئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دنیا و آخِرت دونوں میں سُرخ رُوئی نصیب ہوگی۔ آپ کی ترغیب کیلئے ایک نہایت ہی خوشگوار وخوشبودار مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کی جاتی ہے