اسلام

آسمان پرسے کاغذ کا پُرزہ گرا

آسمان پرسے کاغذ کا پُرزہ گرا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! روزوں کے شرعی اَحکام سیکھنے کا جذبہ اُجاگر کرنے کیلئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرے سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔ایک بار سفر کر کے تجرِبہ کر لیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کووہ وہ دینی منافِع حاصِل ہوں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے ۔ آپ کی ترغیب کیلئے مَدَنی قافِلے کی ایک بہار گوش گزار کی جاتی ہے۔ چُنانچِہ قَصبہ کالونی ( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے:” ہمارے خاندان میں لڑکیاں کافی تھیں، چچا جان کے یہاں سات لڑکیاں تو بڑے بھائی جان کے یہاں 9لڑکیاں ! میری شادی ہوئی تو میرے یہاں بھی لڑکی کی وِلادت ہوئی۔ سب کو تشویش سی ہونے لگی اور آج کل کے ایک عام ذِہن کے مُطابِق سب کو وہم سا ہونے لگا کہ کسی نے جادو کر کے اولادِ نرینہ کا سلسلہ بند کروا دیا ہے! میں نے مَنّت مانی کہ میرے یہاں لڑکا پیدا ہوا تو 30 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کروں گا۔ میری مَدَنی مُنّی کی امّی نے ایک بار خواب دیکھا کہ آسمان سے کوئی کاغذ کا پُرزہ ان کے قریب آ کر گرا،اُٹھا کر دیکھا تو اُس پر لکھا تھا، بِلال۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ30 دن کے مَدَنی قافِلے کی بَرَکت
سے میرے یہاں مَدَنی مُنّے کی آمد ہو گئی ! نہ صرف ایک بلکہ آگے چل کریکے بعد دیگرے دو۲ مَدَنی مُنّے مزید پیدا ہوئے۔ اللہ عزوجل کا کرم دیکھئے! 30 دن کے مَدَنی قافِلے کی بَرَکت صِرف مجھ تک مَحدود نہ رہی ۔ ہمارے خاندان میں جو بھی اولادِ نرینہ سے محروم تھا سب کے یہاں خوشیوں کی بہاریں لٹاتے ہوئے مَدَنی مُنے تَولُّد ہوئے۔ یہ بیان دیتے وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں عَلاقائی مَدَنی قافِلہ ذمّہ دار کی حیثیت سے مَدَنی قافِلوں کی بہاریں لُٹا نے کی کوششیں کر رہا ہوں۔
آکے تم با ادب ،دیکھ لو فضلِ ربِّ  
مَدَنی مُنّے ملیں،قافِلے میں چلو
کھوٹی قسمت کھری،گود ہو گی ہری مُنّا مُنّی ملیں،قافِلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!