اسلام

تمہارانام مصیبت میں جب لیا ہوگا

از مولانا حسن بریلوی علیہ الرحمۃ
تمہارانام مصیبت میں جب لیا ہوگا
ہمار بگڑا ہوا کام بن گیا ہوگا
دکھائی جائے گی محشر میں شان محبوبی 
کہ آپ ہی کی خوشی آپ کا کہاہوگا
خدائے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خوشی
خدائے پاک خوشی ان کی چاہتا ہوگا
کسی کے پاؤ ں کی بیڑی یہ کاٹتے ہوں گے
کوئی اسیر غم ان کو پکارتا ہوگا
کسی کے پلے پہ ہوں گے یہ وقت وزن عمل
کوئی امید سے منہ ان کاتک رہا ہوگا
کوئی کہے گا دہائی ہے یارسول اللہ
تو کوئی تھام کے دامن مچل گیاہوگا
کسی کو لے کے فرشتے چلیں گے سوئے جحیم
وہ ان کا راستہ پھر پھرکے دیکھتاہوگا
کوئی قریب ترازو کوئی لب کوثر
کوئی صراط پہ ان کو پکارتا ہوگا
وہ پاک دل کہ نہیں جس کو اپنا اندیشہ 
ہجوم فکر و تردد میں گھر گیا ہوگا

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!