اسلام

سارے مہینے کا اعتکاف

سارے مہینے کا اعتکاف

ہمارے پیارے پیارے اور رَحمت والے آقا، میٹھے میٹھے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اللہ عَزَّوَجَلّ َکی رِضاجوئی کیلئے ہروقت کمربَستہ رہتے تھے اورخصُوصاً رَمَضان شریف میں عبادت کاخوب ہی اہتِمام فرمایاکرتے۔چُونکہ ماہِ رَمَضان ہی میں شبِ قَدْر کو بھی پوشیدہ رکھاگیاہے لہٰذااس مبارَک رات کو تلاش کرنے کیلئے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ایک بارپورے ماہِ مبارَک کا اعتِکا ف فرمایا۔چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُناابوسعیدخُدْری رضی اللہ تعالیٰ عنہُ سے روایت ہے، ”ایک مرتبہ سلطانِ دوجہان، شَہَنشاہِ کون ومکان، رحمتِ عالمیان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے یکُم رَمَضان سے بیس رَمَضان تک اِعتِکاف کرنے کے بعدارشادفرمایا: میں نے شبِ قدرکی تلاش کیلئے رَمَضان کے پہلے عَشرہ کا اعتِکاف کیا پھردرمیانی عَشرہ کا اعتِکاف کیا پھرمجھے بتایاگیاکہ شبِ قَد:رآخِری عَشرہ میں ہے لہٰذا تم میں
سے جو شخص میرے ساتھ اِعتِکَاف کرنا چاہے وہ کر لے ۔”         (صحیح  مسلم ص۵۹۴حدیث۱۱۶۷)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!