اسلام
۔۔۔۔۔لفظ اور اس کی اقسام کا بیان۔۔۔۔۔
لفظ کی تعریف: لفظ کالغوی معنی پھینکنا اوراصطلاحی معنی ”مَایَتَلَفَّظُ بِہِ الْاِنْسَانُ” ہے، یعنی جس کا انسان تلفظ کرے۔
لفظ کی اقسام:
اس کی دو قسمیں ہیں: ۱۔ مہمل ۲۔ موضوع
۱۔ مہمل کی تعریف:
وہ لفظ جس کا کوئی معنی نہ ہو۔جیسے: وانی ، ووٹی، وائے وغیرہ۔
۲۔موضوع کی تعریف:
وہ لفظ جس کا کوئی معنی ہو ۔جیسے :پانی ، روٹی ، چائے وغیرہ۔
لفظ موضوع کی اقسام :
اس کی دو قسمیں ہیں : ۱۔مفرد ۲۔ مرکب
۱۔مفردکی تعریف:
وہ اکیلا لفظ جو بامعنی ہو۔اسے ”کلمہ” بھی کہتے ہیں۔جیسے :طَاوِلَۃٌ(میز)۔
۲۔مرکب کی تعریف:
وہ لفظ جودو یا دو سے زیادہ کلمات کا مجموعہ ہو۔جیسے:اَلجوّال جَدِیْدٌ (موبائل نیا ہے) اَرسَلَ الضابطُ سَلیماً اِلی المَحْکَمَۃِ (افسر نے سلیم کا چالان کردیا) ۔