اسلام

مُردوں سے گفتگو

مُردوں سے گفتگو

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی عظمت وشان کے کیا کہنے ! اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا
سے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اہلِ قُبُور سے گفتگو فرمالیا کرتے تھے ۔ ایک اور حِکایت پیشِ خدمت ہے۔چُنانچِہ حضرت علامہ جلالُ الدّین السُّیُوطِی الشّافِعی علیہ ر حمۃ اللہِ القوی نَقل کرتے ہیں،حضرت سَیِّدُنا سعید بن مُسَیّب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، ”ہم امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے ہمراہ قبرستان سے گزرے ۔ حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے ارشادفرمایا، اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ یَااَھْلَ الْقُبُورِوَرَحمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہ ٗ۔ تم ہم کو اپنی خبریں سُناتے ہو یا ہم تم کو اپنی خبریں سُنائیں ؟ راوی کہتے ہیں کہ ہم نے ایک قَبر کے اندر سے آواز سنی وَعَلَیْکَ السَّلامُ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکاتُہ،یاامیرَالْمُؤمِنِین کَرَّمَ اللہُ  تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم ! آپ کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ہمیں بتائیے ہمارے بعد دنیا میں کیا ہوا؟ تو آپ کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا ، ” تمہاری بیویاں نئی شادیاں کرچُکِیں، تمہارے مال بَٹ چکے ، اور اَولاد یتیموں کے زُمْرہ میں شامِل ہے،وہ گھر جو تم نے پُختہ بنائے تھے،اُن میں تمہارے دشمن آباد ہو گئے۔اب تم اپنا حال سُناؤ”۔ توایک قَبْر سے آواز آئی، کفن پھٹ چکے،بال بِکھرگئے،کھالیں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں اور آنکھیں رُخساروں پر بہ گئیں اورنَتھنوں کا پیپ بن گیا،جیسا کیا وَیسا پایا، جو چھوڑ کر آئے اس میں نقصان
اُٹھایا اور اب اعمال کے بدلے رَہَن ہیں۔” (یعنی جس کے اچھّے اعمال ہوں گے آخِرت میں آسائش پائے گا اور بُرے اعمال والااپنی کرنی کا پھل بُھگتے گا) (شرح الصدور ص۲۰۹)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!