اسلام

جہنم سے دُوری

جہنم سے دُوری

حضرتِ سَیِّدُنا ابو سعید خُدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مَروی ہے کہ رسولوں کے سالار ، نبیوں کے سردار ، بِاِذنِ پروردگار،غیبوں پر خبردار،عَزَّوَجَل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مُشکبار ہے ، ”جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا اللہ عَزّوَجَلَّ اس کے چہرے کو جہنَّم سے ستّر سال کی مَسافَت دُور کردے گا۔  (صحیح بخاری ج۲ص۲۶۵حدیث۲۸۴۰)
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جہاں روزہ رکھنے کے بے شُمار فَضائِل ہیں وَہیں بِغیر کسی صحیح مَجبوری کے رَمَضانُ الْمبارَک کا روزہ تَرک کرنے پر سَخت وَعِیدیں بھی ہیں۔رَمَضان شریف کاایک روزہ جو بِلا کسی عُذرِ شَرعی جان بُوجھ کر ضائِع کردے تَو اب عُمر بھر بھی اگر روزے رکھتا رہے تب بھی اُس چھوڑے ہوئے ایک روزے کی فضیلت کو نہیں پاسکتا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!