مریضوں کوشفاء دینااورمردوں کوزندہ کرنا:

مریضوں کوشفاء دینااورمردوں کوزندہ کرنا:

Advertisement
     (۱)حضرت شیخ ابو سعید قیلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ القوی نے فرمایا:”حضرت سیدناشیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اللہ عزوجل کے اذن سے مادر زاد اندھوں اور برص کے بیماروں کو اچھا کرتے ہیں اور مردوں کو زندہ کرتے ہیں۔(المرجع السابق،ص۱۲۴)
    (۲)شیخ خضر الحسینی الموصلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں حضور غوث اعظم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت اقدس میں تقریبا۱۳سال تک رہا، اس دوران میں نے آپ کے بہت سے خوارق و کرامات کو دیکھا ان میں سے ایک یہ ہے کہ جس مریض کو طبیب لاعلاج قرار دیتے تھے وہ آپ کے پاس آکر شفایاب ہو جاتا،آپ اس کے لئے دعاء صحت فرماتے اور اس کے جسم پر اپنا ہاتھ مبارک پھیرتے تو اللہ عزوجل اسی وقت اس مریض کو صحت عطافرمادیتا۔(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ مرصعابشی من عجائب،ص۱۴۷)
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!