اسلام

ایک دن کے اعتکاف کی فضیلت

ایک دن کے اعتکاف کی فضیلت

جو رَمَضانُ المبارَک کے عِلاوہ بھی صِرْف ایک دن مسجِد کے اندر اِخلاص کے ساتھ اعتِکاف کرلے اُس کیلئے بھی زبردست ثواب کی بِشارت ہے۔ چُنانچِہ اعتِکاف کی ترغیب دلاتے ہوئے، سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالِک و مختار شَہَنشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:” جوشخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا وخوشنودی کیلئے ایک دن کا اعتِکاف کریگا
اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے اورجہنّم کے درمیان تین خَندَقیں حائل کردے گاجن کی مَسافَت مشرِق ومغرِب کے فاصلے سے بھی زیادہ ہوگی۔” (الدرالمنثور ج۱ ص۴۸۶)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!