اسلام

آگ کے دو پہاڑ

آگ کے دو پہاڑ

روحُ البیان میں ہے،”جو شخص ناپ تَول میں خِیانت کرتا ہے ، قِیامت کے روز اُسے دوزخ کی گہرائیوں میں ڈالا جائے گا اور آگ کے دوپہاڑ و ں کے درمیان
بِٹھا کر حُکم دیا جائے گا ، اِن پہاڑوں کو ناپو اور تولو!جب تولنے لگے گا تو آگ اُسے جَلا ڈالے گی۔ ”
             (تفسیر روحُ البیان ج۱۰ ص۳۶۴)
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خوب غور فرمایئے!مختصر سی زندگی میں چند فانی سِکّے حاصِل کرنے کیلئے اگر ڈنڈی مارلی تَو کس قَدَر شدید عذاب کی وَعید ہے۔آج معمولی گرمی برداشت نہیں ہوتی تو جہنَّم میں آگ کے پہاڑوں کی تَپَش کِس طرح برداشت ہوگی!خُدارا!اپنے حال پر رَحم کرتے ہوئے مال کی ہَوَس سے دُور رہئے۔ورنہ مالِ غیرِ حَلال دونوں جہاں میں وَبال ہی وَبال ثابِت ہوگا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!