اسلام

کھانا پینا بند کردیجئے

کھانا پینا بند کردیجئے

آج کل عِلْمِ دین سے دُوری کے سبب عام طور پر لوگوں کایِہی مَعمُول دیکھا گیا ہے کہ وہ اَذان یا سائرن ہی پر سَحَری و اِفطَار کا دارو مَدار رکھتے ہیں۔بلکہ بَعض تَو اَذانِ فَجر کے دَوران ہی ”روزہ بند ”کرتے ہیں۔اِس عام غَلطی کو دُور کرنے کیلئے کیا ہی اچھّا ہوکہ رَمَضان الْمُبارَک میں  روزانہ صُبحِ صادِق سے تین مِنَٹ پہلے ہر مَسجِد میں بُلندآواز سے صَلُّو ا عَلَی الْحَبیب ! صلَّی اﷲُ تعالیٰ علیٰ محمّد کہنے کے بعد اِس طرح تین بار اِعلان کردیا جائے، ”روزہ رکھنے والو!آج سَحَری کا آخری وَقت (مَثَلاً)چار بج کر بارہ مِنَٹ ہے۔ وَقت خَتْم ہورہا ہے، فوراًکھانا پینا بند کر دیجئے ۔ اذان کا ہرگز انتظار نہ فرمائیے ، اذان سَحَری کاوقت ختم ہو جانے کے بعدنَمازِ فَجر کے لئے دی جاتی ہے۔”ہر ایک کو یہ بات ذِہن نشین کرنی ضَروری ہے کہ اَذانِ فَجر لازِمی طور پر صُبحِ صادِق کے بعد ہی ہوتی ہے اور وہ ”روزہ بند ” کرنے کیلئے نہیں بلکہ صِرف نَمازِ فَجر کیلئے دی جاتی ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!