اسلام
حضرت جعفررضی اللہ تعالیٰ عنہ حبشہ سے آگئے
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فتح خیبر سے فارغ ہوئے ہی تھے کہ مہاجرین حبشہ میں سے حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بھائی تھے اور مکہ سے ہجرت کرکے حبشہ چلے گئے تھے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ حبشہ سے آگئے۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرط محبت سے ان کی پیشانی چوم لی اور ارشاد فرمایا کہ میں کچھ کہہ نہیں سکتا کہ مجھے خیبر کی فتح سے زیادہ خوشی ہوئی ہے یا جعفررضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آنے سے۔ (2)(زرقانی ج ۲ص ۲۴۶ )
ان لوگوں کو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ”صاحب الہجرتین”(دو ہجرتوں والے)کا لقب عطا فرمایا کیونکہ یہ لوگ مکہ سے حبشہ ہجرت کرکے گئے۔ پھر حبشہ سے ہجرت کرکے مدینہ آئے اور باوجودیکہ یہ لوگ جنگ خیبر میں شامل نہ ہوسکے مگر ان لوگوں کو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مال غنیمت میں سے مجاہدین کے برابر حصہ دیا۔ (3)
1۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ و شرح الزرقانی،باب غزوۃ خیبر، ج۳،ص۲۸۷،۲۹۱،۲۹۲ملخصاً
2۔۔۔۔۔۔شرح الزرقانی علی المواھب، باب غزوۃ خیبر،ج۳، ص۲۹۹
3۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت،قسم سوم، باب ششم، ج۲، ص۲۴۸