اسلام
آخری سا ت راتوں میں تلاش کرو
آخری سا ت راتوں میں تلاش کرو
حضرتِ سَیِّدُنا عبدُا للہ ابنِ عُمررضی اللہ تعالی عنہمارِوایَت کرتے ہیں کہ بحرو بر کے بادشاہ ، دو عالم کے شَہَنْشاہ ، اُمّت کے خیر خواہ، آمِنہ کے مہر و ماہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے صَحَابہ کِرام رِضوانُ اللہِ تعالٰی عَلَیْہِم اجْمَعِین میں سے چند اَفراد کوخواب میں آخِری سات راتوں میں شبِ قَدْر دِکھائی گئی ۔میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے خواب آخِری سات راتوں میں مُتَّفِق ہوگئے ہیں۔اِس لئے اِس کا تلاش کرنے والا اِسے آخِری سات راتوں میں تلاش کرے۔”
(صحیح بُخاری ج۱ص۶۶۰حدیث۲۰۱۵)