اسلام

ذِ ْکر ِخفی

ذِ ْکر ِخفی

  دوزانو آنکھ بند کئے،زبان کو تالو سے جمائے کہ متحرک نہ ہو محض تصور سے کہ سانس کی آواز بھی نہ سنائی دے، ان پانچ طریقوں  سے جو طریقہ چاہے اختیار کر ے خواہ وقتاً فوقتاً پانچوں  برتے:
{1} سرجھکا کر ناف سے ’’لَا‘‘ کا لام نکال کر سر بتدریج اوپر اٹھاتا ہوا ’’اِلٰہَ‘‘ کی ’’ہَ‘‘ دماغ تک لے جائے اور معاً ’’اِلَّا اللہُ‘‘ کا پہلا ہمزہ وہاں  سے شروع کرکے اس کی ضرب ناف ،خواہ دل پر کرے ۔
{2} اسی طور پر  ’’لَا ۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ‘‘ اس میں  دوسرا جز ’’اِلَّا ہُوَ‘‘ ہوگا۔
{3} صرف ’’اِلَّا اللہُ‘‘ کو پہلا ہمزہ ناف سے اٹھا کر ’’ اِلَّا الْ‘‘ دماغ تک لے جائے اور معاً  ’’لَہٗ‘‘  وہاں سے اتار کر ناف یا دل پر ضرب کرے۔
{4} فقط ’’اَللہُ‘‘ پہلا ہمزہ ناف سے شروع کر کے ’’لَا‘‘ کو دماغ تک پہنچائے اور بدستور ’’ہُ‘‘ کی ضرب کرے۔
{5}محض ’’اللہُ‘‘ بسکونِ ہا پہلا ہمزہ ناف سے اٹھا کر ’’لام‘‘ دماغ تک اور ’’لَاہْ‘‘ کی ضرب۔ اسے سو بار سے شروع کر کے حسب ِ وسعت ہزاروں  تک پہنچائے اور ان
پانچوں  میں  افضل پہلا طریقہ ہے، یہ طریقے اس درجہ مفید ہیں  کہ انہیں  اِخفا کرتے ہیں ، رُموز میں  لکھتے ہیں ، فقیر نے خاص اپنے برادرانِ طریقت کے لئے اسے عام کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!