اسلام

رُخِ انور

حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا چہرۂ منور جمالِ الٰہی کا آئینہ اور انوارِ تجلی کا مظہر تھا۔ نہایت ہی وجیہ،پر گوشت اور کسی قدر گولائی لئے ہوئے تھا۔ حضرت جابر بن سمرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو ایک مرتبہ چاندنی رات میں دیکھا میں ایک مرتبہ چاند کی طرف دیکھتا اورایک مرتبہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے  چہرئہ انور کو دیکھتا تو مجھے آپ کا چہرہ چاند سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آتا تھا۔(2)
حضرت براء بن عازب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے کسی نے پوچھا کہ کیا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا چہرہ (چمک دمک میں) تلوار کی مانند تھا؟ تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلمکا چہرہ چاند کے مثل تھا۔ حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے حلیہ مبارکہ کو بیان کرتے ہوئے یہ کہا کہ مَنْ رَاٰہُ بَدِیْھَۃً ھَابَہٗ وَمَنْ خَالَطَہٗ مَعْرِفَۃً اَحَبَّہٗ   (1)  (شمائل ترمذی ص۲)
جو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو اچانک دیکھتا وہ آپ کے رعب داب سے ڈر جاتا اور پہچاننے کے بعد آپ سے ملتا وہ آپ سے محبت کرنے لگتا تھا۔
حضرت براء بن عازب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا قول ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم تمام انسانوں سے بڑھ کر خوبرو اور سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے تھے۔(2)
(بخاری ج۱ ص۵۰۲ باب صفۃ النبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم)
حضرت عبداﷲ بن سلام رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے آپ کے چہرہ انور کے بارے میں یہ کہا:   فَلَمَّا تَبَیَّنْتُ وَجْھَہٗ عَرَفْتُ اَنَّ وَجْھَہٗ لَیْسَ بِوَجْہِ کَذَّابٍ۔(3) یعنی میں نے جب حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے چہرئہ انور کو بغور دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ آپ کا چہرہ کسی جھوٹے آدمی کا چہرہ نہیں ہے۔
 ( مشکوٰۃ ج۱ ص۱۶۸ باب فضل الصدقہ)
اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے کیا خوب کہا کہ ؎
چاند سے منہ پہ تاباں درخشاں درود نمک آگیں صباحت پہ لاکھوں سلام
جس سے تاریک دل جگمگانے لگے 
اس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام
عربی زبان میں بھی کسی مداح رسول نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے  رخ انور کے حسن و جمال کا کتنا حسین منظر اور کتنی بہترین تشریح پیش کی ہے    ؎
نَبِیُّ جَمَالٍ کُلُّ مَا فِیْہِ مُعْجِزٌ 
 مِنَ الْحُسْنِ لٰکِنْ وَجْھُہُ الْاٰیَۃُ   الْکُبْرٰی
یُنَادِیْ بَلَالُ الْخَالِ فِیْ صَحْنِ خَدِّہٖ   
   یُطَالِعُ   مِنْ لَا ْٔ لَآئِ   غُرَّتِہِ    الْفَجْرَا
یعنی حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم حسن و جمال کے بھی نبی ہیں، یوں تو ان کی ہر ہر  چیز حسن کا معجزہ ہے لیکن خاص کر ان کا چہرہ تو آیت کبریٰ (بہت ہی بڑا معجزہ) ہے۔
ان کے رخسار کے صحن میں ان کے تل کا بلال ان کی روشن پیشانی کی چمک سے صبح صادق کو دیکھ کر اذان کہا کرتا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!