اسلام

تُرکی خیمے میں اعتِکاف

تُرکی خیمے میں اعتِکاف

حضرتِ سیِّدُنا ابوسعیدخُدری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں،” سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ایک تُرکی خَیمے کے اندر رَمضانُ المُبارَک کے پہلے عَشرے کااعتِکاف فرمایا، پھردرمیانی عَشرے کا، پھر سرِاقدس باہَر نکالا اور فرمایا، ”میں نے پہلے عَشرے کا اعتِکاف شبِ قَدر تلاش کرنے کیلئے کیا،پھراسی مقصد کے تَحت دوسرے عَشرے کااعتِکاف بھی کیا، پھر مجھے اﷲتعالیٰ کی طرف سے یہ خبر دی گئی کہ شبِ قَدْرآخِری عَشرے میں ہے ۔ لہٰذا جوشخص میرے ساتھ اعتِکاف کرنا چاہے وہ آخِری عَشرے کااعتِکاف کرے ۔ اس لئے کہ مجھے پہلے شبِ قَدردکھادی گئی تھی پھر بُھلادی گئی،اوراب میں نے یہ دیکھاہے کہ شبِ قَدرکی صبح کوگیلی مِٹّی میں سجدہ کررہاہوں۔لہٰذا اب تم شبِ قَدْرکوآخِری عَشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔ حضرتِ سیِّدُنا ابوسعید خُدری رضی اﷲتعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اس شب بارِش ہوئی اورمسجِدشر یف کی چھت مبارک ٹپکنے لگی ، چُنانچِہ اکّیس رَمَضانُ الْمُبارَک کی صُبح کو میری آنکھوں نے میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کواس حالت میں دیکھاکہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پَیشانی مُبارک پر پانی والی گِیلی مِٹّی
کانِشانِ عالی شان تھا۔         (مشکٰوۃج۱ص۳۹۲حدیث۲۰۸۶)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!