اسلام

رحمت کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی بمع شیخین رضی اللہ تعالیٰ عنہما جلوہ گری

رحمت کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی بمع شیخین رضی اللہ تعالیٰ عنہما جلوہ گری

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رَمَضانُ الْمُبارَک کے اعتِکاف کی خوب بہاریں ہوتی ہیں دنیا کے مختلف مقامات پر اسلامی بھائی مساجد میں اور اسلامی بہنیں” مسجدِ بیت” میں اعتِکاف کی سعادت حاصِل کرتے اور خوب جلوے سمیٹتے ہیں ترغیب کیلئے ایک بہار آپ کے گوش گزار کی جاتی ہے ۔چُنانچِہ تحصیل لیاقت پور ، ضلع رحیم یار خان( پنجاب ، پاکستان) کے ایک نوجوان اسلامی بھائی حلقہ قافِلہ ذمّہ دار کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: میں فلموں کاایسا رسیا تھا کہ ہمارے گاؤں کی سی ڈیز کی دکان کی تقریبا ً آدھی سی ڈیزدیکھ چکا تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے طلبانی گاؤں کی مدنی مسجد میں آخِری عشرہ رَمَضانُ الْمُبارَک( ۱۴۲۲؁ ھ، 2001) کے اعتِکاف کی سعادت نصیب ہو گئی۔ دعوت اسلامی کے عاشقان رسول کی صحبت کی برکتوں کے کیاکہنے!27 رَمَضانُ الْمُبارَک کا ناقابلِ فراموش ایمان افروز واقِعہ تحدیثِ نعمت کیلئے عرض کرتا ہوں: شب بیدار رہ کر میں نے خوب رو رو کر سرکارِ نامدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے دیدار کی بھیک مانگی ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ صبحِ دم مجھ پر خصوصی بابِ کرم کُھل گیا، میں نے عالمِ غُنُودگی میں اپنے آپ کو کسی مسجِد کے اندر پایا، اتنے میں اعلان کیا گیا:” سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم تشریف لائیں گے اور نَماز کی امامت فرمائیں گے”کچھ ہی دیر میں رحمتِ کونین، سلطانِ دارین ، نانائے حسَنَین، ہم دُکھیادلوں کے چین، بَمَع شیخینِ کریمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین جلوہ نُما ہو گئے اور میری آنکھ کُھل گئی ۔ صرف ایک جھلک نظر آتے ہی وہ حسین جلوہ نگاہوں سے اوجھل ہو گیا، اس پر دل ایک دم بھر آیا اورآنکھوں سے سیلِ  اشک رواں ہو گیا یہاں تک کہ روتے روتے میری ہچکیاں بندھ گئیں۔اے کاش! ؎
اتنی دیر تک ہو دیدِ مُصحَف عارِض نصیب
          حفظ کر لوں ناظِرہ پڑھ پڑھ کے قراٰنِ جمال

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!