اسلام

قبلہ رُخ بیٹھنے سے بینائی تیز ہوتی ہے

    حضرتِ سیِّدُناامام شافعی علیہ رحمۃ القوی فرماتے ہیں:چارچیزیں آنکھوں کی (بینائی کی ) تقویَّت کا باعِث ہیں :(1)قبلہ رُخ بیٹھنا(2)سوتے وقت سُرمہ لگانا(3)سبزے کی طرف نظر کرنا اور(4)لباس کو پاک وصاف رکھنا ۔ (اِحیَاءُ الْعُلُوْم،ج2 ص27 دار صادر بیروت)
سبحٰنَ اللہ عزوجل !سیِّدُناامام شافعی علیہ رحمۃ القوی کے ارشاد کے مطابق سبز ے کا نظارہ بھی نگاہوں کی تیزی کا باعث ہے۔ سبز رنگ کی تو کیا ہی بات ہے!ایک روایت کے مطابق سبز سبز گنبد والے آقا مکی مدنی مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو تمام رنگوں میں سبز رنگ سب سے پیارا تھا۔  (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطَّبَرَانِیّ ، ج 6 ص 69 حدیث 8027 داراالکتب العلمیۃ بیروت)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!