اسلام

عورت کی فریادپرعبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مددفرمانا

عورت کی فریادپرعبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مددفرمانا:

     ایک عورت حضرت سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی مریدہوئی،اس پرایک فاسق شخص عاشق تھا، ایک دن وہ عورت کسی حاجت کے لئے باہرپہاڑ کے غار کی طرف گئی تو اس فاسق شخص کو بھی اس کا علم ہوگیا تو وہ بھی اس کے پیچھے ہولیا حتیٰ کہ اس کو پکڑ لیا، وہ اس کے دامن عصمت کو ناپاک کرنا چاہتا تھا تو اس عورت نے بارگاہِ غوثیہ میں اس طرح استغاثہ کیا:
الغیاث یاغوث اعظم   
         الغیاث یاغوث الثقلین
الغیاث یاشیخ محی الدین    
      الغیاث یاسیدی عبدالقادر
    اس وقت حضورسیدی غوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے مدرسہ میں وضو فرما رہے تھے آپ نے اس کی فریادسن کراپنی کھڑاؤں(لکڑی کے بنے ہوئے جوتے)کو غار کی طرف پھینکاوہ کھڑاویں اس فاسق کے سر پر لگنی شروع ہوگئیں حتیٰ کہ وہ مرگیا، وہ عورت آپ کی نعلین مبارک لے کر حاضرِ خدمت ہوئی اورآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی مجلس میں سارا قصہ بیان کردیا۔(تفریح الخاطر،ص۳۷)
غوث اعظم بمن بے سروساماں مددے
قبلہ دیں مددے کعبہ ایماں مددے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!