اسلام

آقا صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی جائے ا عتکاف

آقا صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی جائے ا عتکاف

حضرتِ سیِّدُنانافِع رضی اﷲتعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداﷲابن عمررضی اﷲتعالیٰ عنہما فرماتے ہیں ،مدینے کے سلطان،رحمتِ عالمیان ، سرورِ ذیشان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ماہِ رَمَضان کے آخِری عَشرے کا اعتِکاف فرمایا کرتے تھے ۔ حضرتِ سیِّدُنانافِع رضی اﷲتعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعبداﷲابنِ عمررضی اﷲتعالیٰ عنہمانے مجھے مسجِدمیں وہ جگہ دکھائی جہاں سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اعتِکاف فرماتے تھے۔ (صحیح  مسلم ص۵۹۷حدیث ۱۷۱ ۱)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مسجِدِنَبَوِی الشَّریف علٰی صاحِبِہَا الصَّلوۃُ
وَالسَّلام میں جس جگہ ہمارے میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اعتِکاف کیلئے کَھجورشریف کی لکڑی وغیرہ سے بنی ہوئی مبارک چارپائی بچھاتے تھے۔وہاں بطورِیادگارایک مبارَک ستون بنام ”اُسْطُوانَۃُ السَّرِیر” آج بھی قائم ہے۔ خوش نصیب عُشاق اس کی زیارت کرتے اور حُصُولِ بَرَکت کیلئے یہاں نَوافِل اداکرتے ہیں۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!